ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک نے کہا کہ معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک نے کہا کہ معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے مراکز اور تھانوں میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی کاو¿نٹر قائم ہونے چاہیے ، ایسے تمام افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ حکومت پنجاب معذور افراد کے لیے خصوصی بجٹ قائم کیا ہے، خدمت کارڈ ، ملازمت میں کوٹہ سمیت سفری سہولیات میں رعایت پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے یہ خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ ، معذور افراد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایک سپیشل کاؤنٹر ہونا چاہیے جس میں معذور افراد کو بغیر کسی پریشانی کے صحت کی سہولیات میسر ہوں ۔