November 16, 2026

میلسی (چیف رپورٹر ) صدر پولیس میلسی کی حراست سے فرار ہونے والا قاتل پولیس مقابلے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

20241130_175516

میلسی (چیف رپورٹر )
صدر پولیس میلسی کی حراست سے فرار ہونے والا قاتل پولیس مقابلے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
بتایا جاتا ہے کہ تھانہ لڈن کی حدود میں پولیس مقابلے میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والا مجرم ہلاک۔ مجرم مرسلین عرف محسن نے مورخہ 2 اکتوبر 2024 کو تھانہ صدر میلسی کی حدود میں نوجوان کو دوران واردات گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا 3 کس نامعلوم ملزمان کو ناکہ بندی پوائنٹ دین واہ کے قریب روکنے کہ کوشش کی تو وہ ناکہ بندی توڑ کر فرار ہو گئے پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جس کی شناخت بعد میں مرسلین عرف محسن سے ہوئی ہلاک ہونے والا ملزم متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا اور ایک دن پہلے پولیس تھانہ صدر میلسی کی حراست سے فرار ہوا تھا
پولیس نے موقع سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد کر لیےہلاک ملزم کی نعش کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے