ہارون اباد (سٹی رپورٹر نمائندہ خصوصی) وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی ،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ،تعلیم وتدریس پر خصوصی توجہ اور انسانی صحت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین
ہارون اباد (سٹی رپورٹر نمائندہ خصوصی) وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی ،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی ،تعلیم وتدریس پر خصوصی توجہ اور انسانی صحت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مضر سثرات سے پاک پینے کے صاف پانی کی عوام الناس تک ترسیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 243 چوھدری زاہد اکرم نے صاف پانی اتھارٹی کے چییرمین منتخب ہونے کے بعد جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق ایم پی اے حاجی محمد اکرم اور ایم این اے چوھدری احسان الحق باجوہ۔رہنما مسلم لیگ ن میاں عدنان چوہدری میاں اسد چوہدری میاں عثمان چوہدری بھی موجودتھے
چوھدری زاہد اکرم کامزید کہناتھا کہ اپنے حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے عملی طور پر ہم اپنا عملی کردار ادا کررہے ہیں اور انشاء اللہ وطن عزیز کیساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ بہاولنگر بھی ترقی و خوشحالی نئی راہوں پر گامزن ہوگا
واضع رہے کہ صاف پانی اتھارٹی کے چییرمین منتخب ہونے پر لیگی کارکنان ،دوست احباب ،ووٹر سپورٹر اور حلقہ کی عوام کیجانب سے زبردست مبارک باد پیش کی جارہی ہے اور 4دسمبر بروز بدھ کو حاجی محمد اکرم ،چوھدری احسان الحق باجوہ اور چوھدری زاہد اکرم کی چشتیاں امد پر بھوکاں پتن پر شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں جار ی ہیں اور فقیدالمثال استقبال کے بعد ببرشیر لیڈروں کو قافلے کی صورت میں چشتیاں لایا جائے گا