November 16, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ملک بھر کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی طرف سے بھی 57 ویں یوم تاسیس کی شاندار تقریب محسن ہاؤس ٹھٹھہ میں منعقد کی گئی، جہاں پارٹی ترانوں اور شاندار آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ کارکنوں اور عوام میں زبردست جوش و خروش پایا گیا

20241130_175516

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ملک بھر کی طرح پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی طرف سے بھی 57 ویں یوم تاسیس کی شاندار تقریب محسن ہاؤس ٹھٹھہ میں منعقد کی گئی، جہاں پارٹی ترانوں اور شاندار آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ کارکنوں اور عوام میں زبردست جوش و خروش پایا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے اور روٹی، کپڑا، اور مکان کے منشور پر عمل کرتے ہوئے امیروں کو نوازنے کے بجائے غریب طبقے کی مدد کی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت، آئین اور عدلیہ کو مضبوط کرتے ہوئے ججوں کی تعداد میں اضافہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ کیسز سنے جا سکیں اور پاکستانی عوام کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جا سکے
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کو عوام کی اصل نمائندگی دی گئی ہے بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی فلاح کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں
یوم تاسیس کی تقریب میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں
صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری
صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی
سابق ایم پی اے سید امتیاز شاہ شیرازی
ضلع ٹھٹھہ کے صدر ایم این اے صادق علی میمن
ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین عبدالحمید پنهور
پیپلز پارٹی کے رہنما عاشق حسین زرداری، جنرل سیکریٹری امتیاز احمد قریشی، رمضان پنهور،محمود عالم شاھ جام احسان جوکھیو ،عبدالواحد سومرو اور
ضلع کے مختلف شہروں، علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی
شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا
پارٹی ترانے پیش کیے گئے، جنہوں نے کارکنان کو جوش و جذبے سے بھر دیا
آخر میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا، جس دوران شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مل جل کر یوم تاسیس منایا
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کی یوم تاسیس کی تقریب ایک بھرپور عوامی جشن میں تبدیل ہو گئی جہاں کارکنوں اور رہنماؤں نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوامی فلاح کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا