ہارون آباد() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کئیے۔
ہارون آباد() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کئیے۔
انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئیے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ، پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں موجود تمام سائلین کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے ان کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شہریوں نے انسپکٹر سیف اللہ حنیف SHO کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں آنے والے سائلین سے خندہ پیشانی ، خوش اخلاق رویہ اور میرٹ پر بلا تفریق انصاف فراہم کرنے پر ان کی کارکرگی کو سراہا اور امن وآمان کے حوالہ سے ان کی جانب سے کئے گئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ۔