August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

راولپنڈی: درخت کاٹنے پر جھگڑا، با اثر افراد نے فائرنگ کرکے حاملہ گدھی کو مار ڈالا

20240630_171539
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

راولپنڈی: درخت کاٹنے پر جھگڑا، با اثر افراد نے فائرنگ کرکے حاملہ گدھی کو مار ڈالا

کاشتکار کی گدھی 3 ماہ کی حاملہ تھی جب کہ مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

راولپنڈی: مکھیال چکری میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حاملہ گدھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مکھیال چکری میں درخت کاٹنے پر شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد با اثر افراد نےکاشتکار کی گدھی کو مار دیا

بتایا جارہا ہے کہ کاشتکار کی گدھی 3 ماہ کی حاملہ تھی جب کہ مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے عمر کوٹ میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا تھا جہاں سڑک پر ایک اونٹنی چاروں ٹانگیں کٹنے کے بعد مردہ حالت میں پڑی تھی۔

اس سے قبل سندھ میں ایک بااثر شخص نے کھیتوں میں گھسنے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0