October 30, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20261029-WA0131

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اس موقع پرڈی ای او انڈسٹری محمد عبداللہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو پرائس کنٹرول افسران نےاشیاء خورد نوش چاول ،گھی ،چینی ،دالوں، فروٹ،سبزی،روٹی ، بیکری ایٹمز، ایل پی جی کی قیمتوں ،انسپکشنز،جرمانوں اور پراگریس کے حوالے سے بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ افسران کو کہا کہ افسران خود فیلڈ میں نکلیں روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ وانسپکشن کی جائیں اور سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔