میلسی(بیو رو چیف )کرپٹ عوامی نمائندوں اور انتظامی افسران کی بدعنوانی و کرپشن نے میونسپل کمیٹی میلسی دیوالیہ ہوگئی نکاسی آب سسٹم فیل، واٹر سپلائی بند، 19ٹیوب ویل ہونے کے باوجود شہری شدید گرمی میں پانی کی بوند بوندکو ترس گئے صفائی کاناقص انتظام شہر گندگی سے اٹ گیاتعفن وبدبو سے وبائی امراض پھیلنے لگے وزیراعلی پنجاب صرف چار اضلاع تک محدود نہ رہیں میلسی پر بھی نظرکرم کریں عوامی مطالبہ تفصیل کے مطابق بدعنوان و کرپٹ عوامی نمائندوں اورانتظامی افسران نے میونسپل کمیٹی میلسی کے پورے نظام کو تباہ کر ڈالا 35کروڑ روپئے کی لاگت سے شہر کیسیوریج سسٹم کو ازسر نو تعمیر کیا گیا لیکن مکمل ہونے کے بعد بھی نکاسی آب کانظام بحال نہ ہوسکا نکاسی لائنیں بند ہونے سے گندا پانی گٹروں سے نکل کر شہر کا رخ کرلیتا ہے میلسی کے مکین گذشتہ دو سالوں سے اس عذاب میں مبتلا ہیں رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچااتنی کثیر قومی لاگت کے باوجود سیوریج سسٹم فعال نہیں ہو سکااسی طرح کچھ عرصہ سے شہر کی واٹر سپلائی بند ہے قیامت خیز گرمی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حالانکہ میونسپل کمیٹی کے 19ٹیوب ویل موجود ہیں لیکن کروڑوں روپئے واپڈا کی نادہندہ ہونے پر اکثر بجلی کے کنکشن منقطع رہتے ہیں اسلئے میونسپل حکام نے ادائیگی کی بجائے آسان نسخہ اختیار کر لیا پانی کی سپلائی پابندی عائد کردی دن میں تین بار پانی فراہم کرنے کی بجا? دو بار کردی اور ٹائم بھی دوگھنٹے سے کم کر کے ایک گھنٹہ کردیا جس کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے ادھر صفائی کا انتظام بھی مکمل طورپر ناکام ہو چکا ہے وہاڑی روڈ، متروروڈ، کشمیر چوک سمیت شہر کی دیگر سڑکوں پر فلتھ ڈپو بن چکے ہیں جگہ جگہ لگے گندگی ڈھیر اور میلسی مائنر میں مردہ گدھے، کتے اور جانور بہتے ہوئے شہر کے مرکزکشمیر چوک میں جمع ہوجاتے ہیں جہاں سے اٹھنے والا تعفن شہر میں پھیل جاتا ہے جس سے قریبی دکانداروں اور راہگیروں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے مترو روڈ قیمتی قومی سرمائے سے سٹریٹ لائٹ کے پول نصب کئے گئے لیکن اور لائٹ کاسامان لگانے پر پول گر رہے میلسی شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے سات ارب روپئے کافنڈز جاری ہوا لیکن شہر کی کوئی سڑک تعمیر نہ ہوسکی بلکہ شہر بدستور کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے سرکلرروڈ، کالونی روڈ، قائداعظم روڈ، وہاڑی روڈ، میلسی مائنرروڈ، چاہ غازی والاروڈ بائی باس اسٹیشن روڈ اور شہر کی تمام رہائشی علاقوں کی گلیاں سب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جہاں پیدل چلنا بھی مشکل ہے یوں ترقیاتی اربوں کے فنڈزاور میونسپل کمیٹی میلسی کی آمدن جو ماہانہ کروڑوں روپئے پر مشتمل ہے سب کرپشن بدعنوانی کی نظر ہو گئے جبکہ میلسی کے عوام بنیادی شہری حقوق سے بھی محروم ہوچکے ہیں آ? روز عوامی مسائل بڑھتے جارہے میلسی کے شہری بھی سراپا احتجاج اور دھرنے بھی دیے لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی میلسی کے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ چار اضلاع کے علاوہ میلسی کے مسائل کیحل پرتوجہ اور کرپٹ انتظامی افسران اور عوامی نمائندوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]