256

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ ان لائن نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے )تھانہ ٹبہ سلطان پور کے اے ایس آئی مختیار کی غنڈہ گردی عروج پر دوران گشت علاقہ مکینوں کی جیبیں خالی بھتہ نا دینے والوں کو گالم گلوچ پرچہ دینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں علاقہ مکینوں کا آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس کا مطالبہ*

*تفصیل کے مطابق تھانہ ٹبہ سلطان پور کے اے ایس آئی مختیار کی غنڈہ گردی عروج پر بھتہ نا دینے والے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں احتجاج کرتے ہوئے عبدالرحمٰن ولد اللہ دتہ دایا نے بتایا کہ میں نے 116 اڈا گڑھا موڑ پر ہاشم ڈرنک کارنر کے نام سے شاپ بنائی ہوئی ہے رات گئے تقریباً 10 بجے کے قریب تھانہ ٹبہ سلطان پور میں تعینات مختیار اے ایس معمول کے مطابق دوران گشت ہمراہ تین 4 کانسٹیبل آۓ اور ایک عدد گولڈ لیف سگریٹ کی ڈبی ایک عدد بوتل لیکر جانے لگے تو دکاندار عبدالرحمٰن نے پیسوں کا مطالبہ کیا تو مختیار اے ایس آئی تیش میں آ گیا اور دکاندار عبدالرحمٰن اور اس کے بیٹے کو تھپڑ مارے اور گلے میں جو پیسے رکھے تھے وہ بھی اٹھائے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوۓ رفو چکر ہو گۓ عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی مختیار اور کانسٹیبل روز میری دکان پر آ تے ہیں میرے ساتھ بھی یہی رویہ اختیار کرتے ہیں اور ساتھ بیٹھے گاہکوں کی جیبوں کی تلاشیاں لیتے ہیں جو ان کی جیبوں سے نکلتا ہے وہ بھی لے جاتے ہیں مزید دکاندار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات جو گاہک میری دکان پر بیٹھے ہوتے ہیں ان کو ہراساں کرکے گاڑی میں بٹھا لیا جاتا ہے اور سیالاں والا کے قریب گاڑی روک کر ان تلاشی لیکر ان کی جیبیں خالی کر دی جاتی ہیں اور ان کو وہیں چھوڑ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں اور یہ سلسلہ بکرا عید سے پہلے سے چل رہا ہے لیکن گزشتہ 29 کی رات کو مجھے دھمکی دیکر گۓ ہیں کہ تمہاری دکان کھلی نا ہو ورنہ تم پر پرچہ دے دیں گے جس پر اہل علاقہ منصور وڑائچ ۔غلام مصطفیٰ بھٹی۔اسمائیل اوڈ۔آصف بھٹی۔محمد اظہر دایا۔فلک شیر دایا۔مبشر دایا۔محمد حسین گودا بھٹی۔رفیق بھٹی۔مصطفئ چھٹی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں