بہاولنگر ۔۔۔۔۔۔ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری کاحاصل پور،چشتیاں، فورٹ عباس اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کاشتکاروں سے ملاقات،کپاس کی فصل کا معائنہ، فیلڈ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور کسان سہولت سنٹرزکاجائزہ لیا
کپاس کے کاشتکاروں کو ایک چھت تلے سہولیات کی فراہمی کیلئے بہاولپور ڈویژن میں 14کسان سہولت سنٹرز قائم کردئیے،ڈائریکٹر زراعت توسیع
کسان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کو معیاری زرعی زہریں،نوزلز اور سپرے مشینری ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائے گی،محمد جمیل غوری
بہاولپور( ) ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن محمد جمیل غوری نے کپاس کی موجودہ صورت حال، فیلڈ فارمیشنزکی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور کسان سہولت سنٹرزکے سلسلہ میں حاصل پور،چشتیاں، فورٹ عباس اور بہاولنگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کپاس کے کاشتکاروں غلام مصطفی،طاہر مختار،شکیل احمد اور محمد ارشد سے ملاقت کی اور ان کی فصل کامعائنہ کیا۔اس موقع پر ڈئریکٹڑ زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں زیادہ تر مئی کاشتہ فصل ہے جس پر پیسٹ پریشر تقریباًنہ ہونے کے برابر ہے۔فصل اس وقت بڑھوٹری کی منازل طے کرنے کے ساتھ ساتھ پھل،پھول،گڈی اور ٹینڈے بھی اٹھارہی ہے۔موجودہ صورت حال میں فصل کی بہترین نگہداشت ہی بہتر پیداوار کی ضامن ہوسکتی ہے۔ایک طرف فصل پھل اٹھارہی ہے تو دوسری طرف فصل کا قد بڑھنے سے پیسٹ پریشر کیلئے بھی ماحول سازگار بن رہا ہے۔فصل کی چھتری بننے سے سفید مکھی کے پاپولیشن میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ کچھ پلاٹوں میں اس کے ہاٹ سپاٹس میں مشاہدہ میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی فصل کا معائنہ کریں جبکہ ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فصل میں جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی یقینی بنائیں،نیوٹریشنل مینجمنٹ خاص طور پر این پی کے کا متوازن و متناسب استعمال کریں تاکہ فصل اپنی پوری خوراک استعمال کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر کپاس کے کاشتکاروں کو ایک چھت تلے سہولیات کی فراہمی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے کسان سہولت سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ بہاولپور ڈویژن میں 14کسان سہولت سنٹرز قائم کردئیے ہیں جبکہ تحصیل کی سطح پر کم از کم ایک سہولت سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ان کسان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کو معیاری زرعی زہریں،نوزلز اور سپرے مشینری ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان سہولت سنٹرز پر کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے متعلقہ پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کی جانب سے ٹیکنیکل عملہ بھی ہمہ وقت موجود رہے گا۔ کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے کاٹن ایڈوائزری جاری کی جارہی ہے کاشتکار اس پرعمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو بلاسود قرضہ جات و دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کسان کارڈ کی صورت میں ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے لہٰذا کاشتکارکسان کارڈ کے حصول کیلئے جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کروائیں۔
0-0-0-0-0
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی