90

بہاولنگر ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنان کے کے اجلاس کی

بہاولنگر ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنان کے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلق محکموں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ایڈمنسٹریٹیو ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ، ایس ای میپکو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے جبکہ دیگر تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنر ز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ذمے داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اور متعلقہ افسران کو محرم الحرام کے دوران مجالس اورجلوسوں کے آغاز اور اختتام کے اوقات اور مقامات کے حوالے سے مکمل معلومات ہونی چاہیے تاکہ امن و امان کے سلسلے میں موثر اقدامات کو قبل از وقت یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے کانٹی جینسی پلان تشکیل دینے، ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز قائم کرنے اور محرم الحرام کے دوران بالخصوص عام تعطیل کے ایام میں عوامی خدمات کی فراہمی کے اداروں کے افسران و عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ میونسپل سروسز، مجالس روٹس کی صفائی ستھرائی او رمرمت،بلا تعطل بجلی، اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی دستیابی اور دیگر بنیادی اقدامات کو قبل از وقت یقینی بنائیں۔ انہوں نے محکمہ صحت، ریسکیو1122، ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رکھا جائے، جلوسوں کے ساتھ ضروری ادویات، ایمبولینس، ڈاکٹرز پیرا میڈیکس سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔محرم الحرم میں اسلحے کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر، وال چاکنگ، بینرز اور ساوٗنڈ سسٹم ایکٹ، سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس دیگر تعاون کرنے والے سیکورٹی اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دیں گے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی اور داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگانے کے ساتھ ساتھ ہر شخص کی جامع تلاشی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحصیلوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات کا معائنہ کر کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں کسی کو بھی محرم الحرام میں شرپسندی، مذہبی منافرت، فرقہ واریت یا شر انگیزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور ا س کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں