November 16, 2026

پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید

20241123_213319

پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید

راولپنڈی کے علاقے حکلہ میں شرپسندوں کے تشدد سے کانسٹیبل محمد مبشر بلال شہید ہو گیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کانسٹیبل محمد مبشر بلال کو خراج تحسین

پنجاب پولیس اپنے بہادر شہید کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، آئی جی پنجاب

کانسٹیبل مبشر کی شہادت میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، آئی جی پنجاب

شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، آئی جی پنجاب

کانسٹیبل محمد مبشربلال کا تعلق ضلع مظفرگرھ سے ہے، ترجمان پنجاب پولیس

شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 01 بیٹا اور 02 بیٹیاں شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس