بہاولنگر () وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے 31 کے پی آئز پر عملدرآمد بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے 31 کے پی آئز پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ تمام محکمے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق انیشٹوز پر عملدرآمد کرکے گورننس کو بہتر بنائیں عوامی خدمت مشن کے تحت تمام محکمے متحرک ہو کر کام کریں۔شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں غیر فعال سڑیٹ لائٹس فنگشنل ہونی چاہئیں مین ہولز کور اور سیوریج لائنیں صاف ہونی چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کے فلٹرز بروقت تبدیل کئے جائیں اس کے علاوہ اگر کسی جگہ گڑھے ہوں تو فوری پیچ لگائیں اور ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں میں بھی مزید تیزی لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ روٹی اور نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے زیادہ سے زیادہ انسپکشنز کیں جائیں خلاف ورزی پر تندور اور ہوٹلز مالکان کو جرمانے کئے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیائ خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ملاوٹ شدہ اشیائ خورونوش فروخت کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے روڈ میپ برائے صحت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہسپتالوں اور صحت مراکز کے وزٹ روزانہ کی بنیادوں پر کیئے جائیں۔ میرج ایکٹ پر عملدآمد کیلئے بھی خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کو عملی جامہ پہنانا عزم ہے جس کیلئے تمام محکمے اپنے دائرہ کار میں رہ کر بہترین سروسز فراہم کریں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]