143

بہاولنگر ()وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہاولنگر میں بھی پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے

بہاولنگر ()وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہاولنگر میں بھی پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت روٹی، نان،پھلوں،سبزیوں،کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو روزانہ چیک کیا جائے۔ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کریں اور ذمہ داروں کو بھاری جرمانوں کےساتھ ساتھ جیل بھیجا جا ئے۔ نرخ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں