رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹہ میں واقع مختلف NON-CPEC پراجیکٹس کا سرپرائز وزٹ کیا اور ان پراجیکٹس پر موجود غیر ملکی باشندوں کے لیے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اور سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی کے بارے میں تفصیلی بریف کیا
رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹہ میں واقع مختلف NON-CPEC پراجیکٹس کا سرپرائز وزٹ کیا اور ان پراجیکٹس پر موجود غیر ملکی باشندوں کے لیے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اور سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی کے بارے میں تفصیلی بریف کیا
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو بریف کیا اور بہترین سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سیکورٹی پروٹوکولز اور IGP سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی جانب جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام پراجیکٹس پر موجود عملے کو سختی سے ہدایات کی کہ کسی بھی غیر ملکی باشندے کو سیکیورٹی کے بغیر کہیں بھی جانے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی اور حکومت سندھ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر سختی سے عمل کریں اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام فارملٹیز کو پورا کریں اور سیکیورٹی کو مزید سختی بنائیں۔ اس کے علاؤہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر اجازت پراجیکٹس کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی اگر کسی بھی شخص نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی