November 16, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) کیمپ سائیڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل فلاپ۔ نااہل افسران کی پوسٹنگ ہارون آباد Bisp کیمپ سائیڈ ہزاروں غریب خواتین ذلیل و رسواء ہونے لگیں۔دور دراز کے علاقوں سے کیمپ سائیڈ پر آ نے والی خواتین جن میں چھوٹے بچوں والی۔۔اور عمر

20241123_213319

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) کیمپ سائیڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل فلاپ۔ نااہل افسران کی پوسٹنگ ہارون آباد Bisp کیمپ سائیڈ ہزاروں غریب خواتین ذلیل و رسواء ہونے لگیں۔دور دراز کے علاقوں سے کیمپ سائیڈ پر آ نے والی خواتین جن میں چھوٹے بچوں والی۔۔اور عمر رسیدہ خواتین دھکے کھانے اور ذلیل و خوار ہونے لگیں۔بدنام زمانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر گجر کی ہارون آباد کیمپ سائیڈ پر پوسٹنگ ہزاروں غریب خواتین کی بے حرمتی اور ذلت کا باعث۔خواتین کا کہنا ہے کہ ہم میلوں سفر طے کر کے روزانہ اپنی Bisp کی رقم لینے آ تی ہیں روزانہ ہی اپنے بچے بے یارو مددگار چھوڑ کر آتی ہیں لیکن سنٹر پر ہر قسم کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے نہ کوئی پینے کے پانی کا انتظام۔نہ کوئی واش رومز اور نہ بیٹھنے کا کوئی بندو بست ہے۔سارا دن ہم فقیروں کی طرح زمین پر بیٹھ بیٹھ شام کو واپس چلی جاتی ہیں۔ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ دکانوں پر ہم باعزت طریقے سے آ رام سکون سے اپنی رقوم وصول کر رہیں تھیں۔خدا غارت کرے جس نے ہمیں ذلیل کرنے کے لئیے کیمپ سائیڈ کا کام شروع کیا۔خواتین کا یہ بھی کہنا تھا اس سے بہتر ہے کہ ہماری امداد بند کر دی جائے ہم اتنی ذلت برداشت نہیں کر سکتیں۔
خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عامر گجر انتہائی بد تمیز۔بد اخلاق اور کرپٹ انسان ہے ۔
کیمپ سائیڈ Bisp ہارون آباد پر موجود خواتین نے افسران بالا اور ڈائریکٹر Bisp ڈاکٹر روبینہ خالد سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر گجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر Bisp سے ہماری جان چھڑائی جائے ۔