قصور
10 ہزار کے قریب گولیاں و کارتوس برآمد،ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور مرکزی ملزم گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 10 ہزار کے قریب گولیاں و کارتوس اور 17 نئے پسٹل برآمد ہوئے ہیں
گزشتہ دن سرچ آپریشن کے دوران نواحی گاؤں بھیڈیاں سے اس کاروائی میں دو ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم عرفان بھٹہ فرار ہو گیا مرکزی ملزم عرفان اپنے گودام سے اسلحہ لیکر فرار ہو رہا تھا کہ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسلحہ سے بھری آلٹو کار سمیت گرفتار کر لیا
عرفان بھٹہ غیر قانونی طور پر پشاور سے اسلحہ اور ایمونیشن خرید کر پتوکی اور گردونواح میں جرائم پیشہ ملزمان کو فروخت کرتا تھا اور اپنی گاڑی پر پریس کے سٹیکرز لگا رہے ہیں
تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹ اینڈ لائر فورم
#قصوریات