اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا شہباز شریف فاریسٹ پارک پپلی پہاڑ دیپالپور کا
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا شہباز شریف فاریسٹ پارک پپلی پہاڑ دیپالپور کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان کے تحت فارسٹ پارک میں شجرکاری کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق احمد چغتائی نے پارک میں پلانٹیشن اور پودوں اور درختوں کی آبیاری کے لیے لگائے گئے سولر سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پودے اور درخت ماحول کو سازگار رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے، آنے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے اور صاف ستھری آب و ہوا کی فراہمی کے لیے ہمیں بھرپور شجر کاری کی اہمیت کے پیش نظر اقدامات کرنا ہوں گے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پودوں کی آبیاری کے لیے سولر سسٹم کی بھرپور انداز میں دیکھ بھال کی جائے اور اس مقصد کے لیے محکمہ جنگلات کے افسران ذاتی طور پر امور کی نگرانی کریں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے فاریسٹ پارک میں شجرکاری مہم کے تحت بدھا کا پودا بھی لگایا اور موثر اقدامات پر ڈویژنل فارسٹ آفیسرمشتاق احمد چغتائی کی کاوشوں کو سراہا۔