عمرکوٹ تھر کے علاقے میں کنوئیں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے کے باعث فوت ہونے والوں کے وارثوں سے میر امان اللہ ٹالپر نے تعزیت کی۔
عمرکوٹ تھر کے علاقے میں کنوئیں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے کے باعث فوت ہونے والوں کے وارثوں سے میر امان اللہ ٹالپر نے تعزیت کی۔
رپورٹ ڈاکٹرایم لال واگھانی بیوروچیف
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے علاقے مہندرو جو پار میں میر امان اللہ ٹالپر، سینیئیر وائیس پریزیڈنٹ ن لیگ ضلع عمرکوٹ سید صفدر حسین شاہ، موہن لال موتی علی سمیجو نے کنوئیں میں دم گھٹنے کے باعث فوت ہونے والوں کے وارثوں سے تعزیت کی۔ جبکہ اس علاقے میں علی بھائی اور بلاول سمیجو کی میزبانی میں میر امان اللہ ٹالپر، ن لیگ ضلع عمرکوٹ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سید صفدر حسین شاہ، موہن لال موتی علی سمیجو کے لیے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور اجرک کے تحفے بھی پیش کیے گئے۔ یاد رہے کہ عمرکوٹ کے علاقے کھوکھراپار کے مہندرو جو پار میں چند دن قبل 150 فٹ گہری کنوئیں کی صفائی کے دوران آکسیجن کی کمی اور دم گھٹنے کے باعث 50 سالہ سکندر سمیجو اور 48 سالہ حبیب اللہ سمیجو دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہوگئے تھے۔ جبکہ 32 سالہ بھیموں بھیل انہیں بچانے کے لیے کنوئیں میں رسی کی مدد سے گیا لیکن وہ بھی اپنی جان کی بازی ہار گیا تھا۔ جن کے وارثوں سے آج میر امان اللہ ٹالپر، ن لیگ ضلع عمرکوٹ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ سید صفدر حسین شاہ اور موہن لال موتی علی سمیجو نے تعزیت کی۔