November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے عوامی معیار زندگی کی بہتری اور شکایات کے ازالہ کے لیے کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، اس سلسلہ

IMG-20241124-WA0303

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے عوامی معیار زندگی کی بہتری اور شکایات کے ازالہ کے لیے کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز پر 100 فیصد عمل کیا جائے، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران عوامی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور اقدامات کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کو ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر، میونسپل سروسز سمیت مختلف شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کارکردگی کے پیمانوں کے ٹارگٹس کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا احسن ممتاز، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ایس این اے افضال حسین نے اجلاس کو گڈ گورننس اقدامات کے تحت کارکردگی کے پیمانوں پر پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوامی ریلیف کے پیش نظر پرائس کنٹرول میکانزم، ستھرا پنجاب، میونسپل سروسز کی فراہمی سمیت کارکردگی کے تمام پیمانوں کی بہتری کے لیے محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے، عوام کی بہتری اور ان کے مسائل کا حل تمام افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی جبکہ دیے گئے ٹارگٹ کو پورا نہ کرنے والے افسران سے سختی سے نمٹا جائے گا۔