November 16, 2026

*ٹھٹہ پولیس پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)* *17 گٹکا فروش/ گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمات درج-*

IMG-20241123-WA0384

*ٹھٹہ پولیس پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)*

*17 گٹکا فروش/ گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمات درج-*

*6325 پیکٹ گٹکا ماوا، 216 کلو گٹکا مٹیریل، 1 مہران کار، 1 سوزوکی پک اپ اور 1 موٹر سائیکل برآمد*

دعا نیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخ ٹھٹھہ
یونین اف جرنلسٹ ارگنایزیشن سندھ

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، مکلی، گاڑہو، کیٹی بندر، جھرک، گھارو، دہابیجی، ساکرو اور سی آئی اے ٹھٹہ پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 17 گٹکا فروش / گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان نصیر خاصخیلی، مراد کھوسو، مختیار علی جوکھیو، شھباز کنبھار، رمضان جوکھیو، ممتاز گھرانو، غلام حیدر مورجھریو، سکندر علی خاصخیلی، شبیر میمن، نثار احمد میمن، عالم گل پٹھان، سکندر کلمتی بلوچ، محمد حسین بھٹو، محمد عثمان کلمتی بلوچ، معشوق شورو، علی حیدر مغل اور زبیر پٹھان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6325 پیکٹ گٹکا ماوا، 216 کلو گٹکا مٹیریل، 1 مہران کار، 1 سوزوکی پک اپ اور 1 موٹر سائیکل برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔

*ترجمان ٹھٹہ پولیس*