ضلع بہاولنگر کی شوگر ملز نے کریشنگ کا آغاز کر دیاہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلا س میں کریشنگ سیزن کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کو شوگر ملوں سے ملحقہ سڑکوں پر
ضلع بہاولنگر کی شوگر ملز نے کریشنگ کا آغاز کر دیاہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلا س میں کریشنگ سیزن کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کو شوگر ملوں سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے قابل عمل پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ شوگر ملز کے وقتا فوقتا دورے کرنے او رکاشتکاروں کی ادائیگیوں کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت ہے ۔ انہوںنے شوگر ملز انتظامیہ پر واضح کیا کہ کاشتکاروں کی ادائیگیوں میں غیر ضروری رکاوٹ وغیرہ کو برداشت نہیں کیاجائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی کنڈوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے علاوہ معمولی مرمت کی حامل سڑکوں کی مرمت کروانے کی بھی ہدایت کی ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس ، انڈسٹری ، خوراک ، زراعت ، کاشتکارنمائندوں اور شوگر ملز انتظامی افسران نے شرکت کی۔