November 16, 2026

*ساہیوال نواحی چک 108 سات آر میں معمولی تلخ کلامی پر ایک بچی کی نو جوان ماں کلثوم پر تیل چھڑک کر آگ لگادی،کلثوم جل کر بری طرح جھلس گئی۔ ہسپتال میں حالت نازک،تین کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار*

20241120_035805

*ساہیوال نواحی چک 108 سات آر میں معمولی تلخ کلامی پر ایک بچی کی نو جوان ماں کلثوم پر تیل چھڑک کر آگ لگادی،کلثوم جل کر بری طرح جھلس گئی۔ ہسپتال میں حالت نازک،تین کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار*

تفصیلات کے مطابق چک 145 نو ایل کے محمد مقصود کی بہن ام کلثوم کی شادی 2010 میں سجاد احمد سے ہوئی

جو ایک بچی کی ماں ہے۔ سجاد احمد کی کزن حمیداں بی بی بیمار تھی جس کی مزاج پرسی کے لیے ام کلثوم اس کے گھر گئے

تو رات ساڑھے 9 بجے ان کی رشتہ دار نادیہ اور سعدیہ یہ دو بہنوں کی معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی

*جس پر مشتعل ہو کرنادیہ اور سعدیہ نے اپنے باپ سردار احمد کے ہمراہ ام کلثوم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی*

*جس سے بری طرح جھلس گئی۔ جسے 1122 نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا ۔ ام کلثوم کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب لا ہور ریفر کر دیا گیا ہے۔*

ساہیوال پولیس تھانہ ہڑپہ نے محمد مقصود کی مدعیت میں سردار احمد ، اس کی دو بیٹیوں نادیہ اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ 324 اور 34 ت پ درج کر کے

تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم سردار احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔