November 16, 2026

فوڈاتھارٹی ٹیم کی جعلی دودھ بنانےوالی فیکٹری کےخلاف کاروائی۔ مالک فرار، مقدمہ درج ۔محمدابرارنامی شخص نے کرائے کی بلڈنگ میں جعلی دودھ تیار کرنےوالی فیکٹری بنارکھی تھی

IMG-20241122-WA0223

فوڈاتھارٹی ٹیم کی جعلی دودھ بنانےوالی فیکٹری کےخلاف کاروائی۔ مالک فرار، مقدمہ درج ۔محمدابرارنامی شخص نے کرائے کی بلڈنگ میں جعلی دودھ تیار کرنےوالی فیکٹری بنارکھی تھی.

میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیلات کے مطابق کہروڑ پکاروڈ نزد اتفاق مارکی ،شیرے والاسٹاپ پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے محمدارشد فوڈسیفٹی آفیسرکی زیرنگرانی فوڈاتھارٹی لائسنس یافتہ کوچیک کرنےکےلئے ایک گھر میں کاروائی کی۔ کاروائی کےدوران گھرمیں قائم کی گئی دودھ فیکٹری میں انتہائی ناقص طریقہ سے آئل اور خشک پاؤڈرسے تیارشدہ 250 لٹردودھ آئل کےخالی ٹین پاؤڈرکےتھیلے ڈرمز ویگرسامان ضبط کرلیا۔جبکہ تیارشدہ جعلی دودھ کےنمونے لےکر تلف کردیاگیا۔جعل سازی کرنےپرفیکٹری مالک محمدابرار اور دونامعلوم جوموقع سے فرارہوگئے تھے ان کےخلاف فوڈاتھارٹی قوانین کےمطابق مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ میلسی شہرکے مضافاتی علاقوں میں جعلی دودھ کھویابنانے والی درجنوں فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔ جس کےباعث شہربھرمیں ناقص ، مضرصحت ،جعلی دودھ کھلےعام فروخت ھورہاہے۔ شہریوں نے فوڈاتھارٹی حکام سے شہربھرمیں قائم دودھ پوائنٹ کے نمونے لےکرمضرصحت جعلی دودھ بیچنے والوں کےخلاف بھی کاروائی کامطالبہ کیاہے۔