عدالتی بیلف نے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں چھاپہ مار کر چھپائی گئی قیمتی رائفل 44 بور برآمد کر لی
عدالتی بیلف نے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں چھاپہ مار کر چھپائی گئی قیمتی رائفل 44 بور برآمد کر لی
شیخوپورہ ) جوڈیشیل مجسٹریٹ محبوب الٰہی کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ سٹی اے ڈویژن میں چھاپہ مار کر چھپائی گئی قیمتی رائفل 44 بور برآمد کر لی فاضل مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن اور تفتیشی آفیسر کو آج 22 نومبر کو عدالت میں طلب کیا ہے اور 22 نومبر کو ہی رائفل کی سپرداری کا فیصلہ ہوگا فاضل مجسٹریٹ نے شیخوپورہ کے محلہ علی پارک کے رہائشی شخص محمد رفیق کی طرف سے بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جانے والی درخواست پر بیلف کو تھانہ میں چھاپہ مارنے کا حکم دیا تھا محمد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل کا محلے دار سے جھگڑا ہوا تھا جس پر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے محمد رفیق اور اس کے مخالف کو پکڑ کر انسدادی کارروائی کر دی اور محمد رفیق کی لائسنس یافتہ رائفل 44 بور بھی قبضہ میں لے لی بعد ازاں دونوں کو علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا مگر تھانہ سٹی اے ڈویژن نے رائفل محمد رفیق کو واپس نہ کی جس کی سپرداری کی درخواست دائر کی گئی تو اس پر تھانہ سٹی اے ڈویژن کے عملے نے رپورٹ کر دی کہ یہ رائفل ہمارے پاس نہ ہے میرے مؤکل کو پولیس نے کہا کہ تم اس رائفل کے بدلے میں کلاشن کوف لے لو مگر میرے مؤکل نے انکار کر دیا