November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ای لائبریری میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر خاور وحید کے زیر نگرانی آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق جبکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سےسائیکالوجسٹ میڈم انسا اکرم نے بھی

IMG-20241121-WA0236

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ ای لائبریری میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر خاور وحید کے زیر نگرانی آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق جبکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سےسائیکالوجسٹ میڈم انسا اکرم نے بھی شرکت کی منعقدہ پروگرام کا مقصد عدالت سے پروبیشن پانے والے افراد کی بہتر تربیت کرتے ہوئے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا تھا منعقدہ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو معاشرے میں پیدا شدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے مفید مشورے دئیے جبکہ سائیکالوجسٹ ڈاکٹر نے پروگرام میں موجود حاضرین کو نفسیات سے جڑے مسائل سے پیدا ہونے والے جرائم اور ان سے بچاؤ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن الیکشن کمشنر نے پروگرام کے شرکاء کو اپنے ووٹ کی اہمیت بارے آگاہ کیا انکا کہنا تھا کہ ہرفرد کو چاہیے کہ ووٹ ڈال کر اپنے قومی فریضے کی ادائیگی ضرور کیا کریں انکا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ خواتین کے شناختی کارڈ بنوا کر انھیں بھی قومی دھارے میں شامل کریں تاکہ بہترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ذمہ داری شہری بھی بن سکیں