November 16, 2026

میلسی( بیو رو چیف میلسی میں تاجر تنظیموں کی جانب سے چھوٹے تاجروں کو مسلسل نظر انداز کرنے پر چھوٹے تاجروں نے ایک علیہدہ گروپ بنا لیا۔ جس کا نام سمال ٹریڈ یونین تجویز کیا گیا ہے۔چھوٹے تاجروں کا کہنا ہے کہ جتنے بھی بڑے بڑے تاجر ہیں وہ مسلسل ہمیں

20241120_035805

میلسی( بیو رو چیف میلسی میں تاجر تنظیموں کی جانب سے چھوٹے تاجروں کو مسلسل نظر انداز کرنے پر چھوٹے تاجروں نے ایک علیہدہ گروپ بنا لیا۔ جس کا نام سمال ٹریڈ یونین تجویز کیا گیا ہے۔چھوٹے تاجروں کا کہنا ہے کہ جتنے بھی بڑے بڑے تاجر ہیں وہ مسلسل ہمیں نظر انداز کر رہے ہیں اور ہمارے کسی بھی مسئلے میں بڑے تاجر کھڑے ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لیے اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ چھوٹے تاجروں پر مشتمل ایک ہمارا علیحدہ گروپ ہونا چاہیے ۔اور جو بھی چھوٹے تاجروں کے مسائل ہوں وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے حل کروائے جائیں ۔سمال ٹریڈ یونین کا ابتدائی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک ساجد ،جاوید فاروقی، پرنس مرزا، جمشید احمد، محمد اعجاز بھٹہ ،محمد باری، محمد فیصل عزیز، محمد ارسلان، محمد نسیم کاکو، عدیل شاہ ملک شاہد، ملک دلشاد، ملک عادل، محمد شعیب رحمانی، محمد ندیم، محمد امین، محمد حمزہ قریشی ،محمد مقصود، محمد شیراز ،محمد حبیب شیخ شامل تھے۔