عمران خان اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت (مکمل)
عمران خان اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت
(مکمل)
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کے زریعے آفر ائی کہ احتجاج ملتوی کر دیں سب ٹھیک ہو جائے گا
میں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ رکھا تھا تاکہ مذاکرات کی سنجیدگی کا پتہ چل جائے
یہ ڈیمانڈ وہ تھی جو فوری طور پر پوری ہو سکتی تھی جو انھوں نے نہیں کی
مذاکرات چلتے رہتے ہیں مگر یہ پتہ چل گیا کہ یہ سیریس نہیں تھے یہ صرف احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھے
ہائی کورٹ نے کل ضمانت منظور کی حکومت کے پاس سنہری موقع تھا کہ مجھے رہا کر دیتے
واضح ہو گیا کہ حکومت مجھے انگیج کر کے معاملے کو طول دینا چاہتی ہے
یہ بھی واضح ہو گیا کہ اصل طاقت جس کے پاس ہے اسی نے یہ سب کیا
یہ سب کچھ یہ بتانے کے لیے کیا گیا کہ وہ جو چاہیں کریں وہ قانون سے بالاتر ہیں
میں جیل میں ہوں اور مجھ پر کیسز پر کیسز بنائے جا رہے ہیں اسی کو بنانا ریپبلک کہتے ہیں
وکلا ججز مزدوروں سول سوسائٹی سب کو پیغام دے رہا ہوں کہ 24 نومبر کو احتجاج کیلئے نکلیں
ہائی کورٹ ضمانت منظور کرتی ہے اور یہاں پہلے سے طے ہو جاتا ہے کہ رہائی نہیں دینی
26 ویں ائینی ترمیم مکمل نافذ ہو گئی تو کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا
ہمارے پاس زندہ قوم کی طرح احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں
24 نومبر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ریکارڈ احتجاج ہوگا کیونکہ وہ ازاد ملکوں میں رہتے ہیں
ہمیں حکومت کی نیت کا پتہ چل چکا ہے احتجاج بھی ہوگا مذاکرات بھی چلتے رہیں گے
24 نومبر کا احتجاج 100 فیصد ہوگا
اب واضح ہو چکا ہے کہ مجھے 24 نومبر سے پہلے رہا نہیں کریں گے
ہم ان کی کیا بات مانیں مذاکرات ہوں گے تو بات اگے چلے گی
اگر وہ بات چیت میں سنجیدہ ہیں تو ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے
جیل میں رہتے ہوئے مجھ پر 60 کیسز ہو چکے ہیں
نواز شریف نے کتنے شورٹی بانڈ جمع کروائے تھے بائو میٹرک بھی ایئرپورٹ گئی تھی
مذاکرات جن سے ہو رہے ہیں نام نہیں بتا سکتا لیکن جو مزاکرات ہو رہے ہیں ان میں سنجیدگی نہیں ہے
ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سب گرفتار لوگوں کی رہائی ہے
سارے مین کیسز میں میری ضمانت ہو چکی ہے مگر اس کے باوجود رہا نہیں کیا گیا
یہ جو مذاکرات تھے اس میں سنجیدگی نظر نہیں ائی
سیاسی جماعتیں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتیں۔