*انٹرنیٹ اور وی پی این کا معاملہ: بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے باہر جانے کی پلاننگ شروع کردی ہے: چیئرمین پاشا*
*انٹرنیٹ اور وی پی این کا معاملہ: بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے باہر جانے کی پلاننگ شروع کردی ہے: چیئرمین پاشا*
چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل اور وی پی این کی رجسٹریشن کے باعث بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے ملک سے باہر جانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
سجاد مصطفیٰ سید کا بتانا تھا رجسٹرڈ وی پی این کا مقصد ہےکہ پی ٹی اے نے ایک سسٹم بنایا ہے جس میں ہر یوزر یہ بتائے گا کہ وہ کہاں سے اسٹیٹک آئی ڈی لے رہا ہے، پھر پی ٹی اے اسے اجازت دے گا یا اس شخص نے جہاں پر جانا ہے اس اینڈ کو رجسٹر کرے گا، دونوں اینڈز کو کرے گا یا کم از کم ایک اینڈ کو رجسٹر کرے گا۔
آپ رجسٹر ہونے جاتے ہیں تو آپ کو ایک نیا آئی پی ایڈریس ملتا ہے اور رجسٹر ہونے میں تقریباً 8 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، اس سے 30 لاکھ فری لانسرز متاثر ہوں گے اور یہ وہ لوگ ہیں جو 100 سے 200 ڈالر کماتے ہیں، اب انہیں کام ملے گا تو وہ کہیں گے کہ 8 گھنٹے انتظار کریں پی ٹی اے ہمیں اجازت دیگی تو ہم آگے کام کر سکیں گے تو پھر ایسے حالات میں تو کوئی بھی کمپنی انہیں کام ہیں دے گی۔