November 16, 2026

*کـــــرخ جاری تنازع کا تصفیہ//////*

IMG-20241121-WA0146

*کـــــرخ جاری تنازع کا تصفیہ//////*

*رنــد ۔ محمد حسنی ۔ قبائل کے درمیان جاری تنازعہ کا تصفیہ کردیاگیا*۔

*20 نومبر 2024*

*گزشتہ پانچ مہینے پہلے لانگڑچی کے مقام پر ایک بورڈ نصب کرنے کے تنازع پرلڑائی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان کافی نازک صورتحال پیدا ہوگئی تھے۔ جس ختم کرنے کے لیے قبائلی رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔ دونوں فریقین کی جانب سے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ حاجی حبیب اللہ موسیانی حاجی غلام یاسین جتک میر مختار احمد ساسولی غلام سرور موسیانی ٹکری عبداللہ محمد حسنی ٹکری محمد حسن محمد حسنی محمد اسماعیل چھٹہ میر عظمت محمد حسنی کو ثالث مقررکرکے فیصلے کا اختیار دیا گیا تھا۔ آج دونوں فریقین کو مدرسہ دارالقرآن کرخ میں فیصلے کے لیے طلب کرلیاگیا۔ ثالثین نے دونوں فریقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ سناکر دونوں فریقین کو آپس میں شیر و شکر کردیاگیا اس موقع پر دونوں فریقین نے ثالثین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فخرہیکہ ہمارے تنازعات کا تصفیہ قبائل جرگوں میں ہوتے ہے بلوچ قوم کے روایات بھی یہی ہیکہ قبائلی مسئلوں کاحل جرگوں میں ہو۔ عدالتوں میں کئی سال گزرنے کے باجود فیصلے نہیں ہوتے۔ اس موقع فیصلہ ثالثین نے کہاکہ ہمارے روایات صدیوں سال پر محیط ہے قبائل مسئلوں کا حل کی خوبصورتی قبائلی جرگوں میں ہے جو چند گھنٹوں میں بڑے بڑے تنازعات کو فیصلہ کرکے فریقین کو آپس میں شیرو شکرکرتے ہیں۔ اس موقع پر رند برادری کے چوہدری عبدالحق رند حاجی عبید اللہ رند حاجی عاشق حسین رند مجیب الرحمٰن رند جمعہ خان رند ماسٹر محمد اسلم رند عبدالرسول رند ۔ محمد حسنی برادری کے مولوی گل محمد محمد حسنی ٹکری عبد الخالق محمد حسنی وڈیرہ مولا بخش محمد حسنی تاج محمد عرف علی محمد حسنی سمیت قبائلی اور سیاسی لوگ کثیر تعداد میں موجودتھے*۔