*بلوچستان بھر میں کوچز کی رات کے اوقات میں نقل و حرکت پر پابندی عائد*
*بلوچستان بھر میں کوچز کی رات کے اوقات میں نقل و حرکت پر پابندی عائد*
گوادر: گزشتہ روز ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں کوچز کی رات کے اوقات میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، ضلعی انتظامیہ گوادر نے فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام کوچز کو رات کے اوقات میں چلنے سے روک دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔