November 16, 2026

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ 19 گٹکا فروش انڈین گٹکا سپلائر ملزمان اور 3 منشیات فروش سمیت 22 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

20241120_035805

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
19 گٹکا فروش انڈین گٹکا سپلائر ملزمان اور 3 منشیات فروش سمیت 22 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
9770 پیکٹ انڈین عاداب گٹکا، 4650 پیکٹ گٹکا ماوا، 103 کلو گٹکا مٹیریل، 40 ساشے تمباکو پتی، 1 ڈاٹسن پک اپ، 1 سوزوکی پک اپ، 510 گرام چرس اور 40 بیگز دیسی شراب برآمد
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ٹھٹہ، مکلی، کینجھر، جھمپیر، گاڑہو، گھوڑاباڑی، دہابیجی، گھارو، ساکرو، کیٹی بندر اور سی آئی اے ٹھٹہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 19 گٹکا فروش انڈین گٹکا سپلائر ملزمان کریم بخش نوتیار، حبیب گندرو، حاجن لغاری، گل حسن عرف گل ماچھی، رحیم شاہ پٹھان، اکرم کھیو، عبد الطیف ملاح، محمد عثمان خاصخیلی، اختر شاہ پٹھان، سفیع اللہ شاہ پٹھان، منصور حسین جوکھیو، طیب کنبھار، محمد جمن سوڈھو، وحید شاہ، شاہین حسین بہاری شیخ، عامر علی راجپوت، حفیظ عرف سھنو جوکھیو، عبد المجید کنبھار، دلدار خاصخیلی کو 9770 پیکٹ انڈین عاداب گٹکا، 4650 پیکٹ گٹکا ماوا، 103 کلو گٹکا مٹیریل، 40 ساشے تمباکو پتی، 1 ڈاٹسن پک اپ، 1 سوزوکی پک اپ اور 3 منشیات فروش ملزمان منظور جاکھرو، سرفراز شاہ، شاہد ملاح کو 510 گرام چرس، 40 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ، نارکوٹکس ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں