وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اراضی ریکارڈ سینٹر بہاولنگر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد بھی موجود تھے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آج
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اراضی ریکارڈ سینٹر بہاولنگر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کو اراضی سنٹر کے تمام شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ، ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کے مسائل سنیں اور عوام الناس کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے سہولیات پر عدم اعتماد اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کو عوام الناس کی سہولیات کو بحال کرنے کے متعلق سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔ اور سنٹر پر جن سہولیات کا فقدان پایا گیا ہے ان کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں