November 16, 2026

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) بھی موجود تھے. انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً

20241116_165442

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ہیلتھ) بھی موجود تھے. انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں ، وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی میں ہر مریض کے پاس جاکر فرداً فرداًانکی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ معیاری اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی ہر مریض کا حق ہے اور علاج معالجے اور مریضوں کی نگہداشت میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور ضلعی ہسپتال میں صفائی اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی صفائی کے معیارپر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کے ساتھ صفائی کا معیار بھی اعلی درجے تک لے جانے کے لیے تمام وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔