*پنجاب پولیس کی جانب سے اہم آگاہی پیغام۔*
*پنجاب پولیس کی جانب سے اہم آگاہی پیغام۔*
*سردیوں میں راتیں لمبی ہوتی ہیں اور سردی و دھند کی وجہ سے وارداتیں بڑھ جاتی ہیں، لہذا درج ذیل احتیاط مناسب ہو گی.*
*1* – فیملی اور دوستوں کا Whatsapp گروپ بنائیں تاکہ ایمرجنسی میں کام آے
*2* – صدر دروازے اور چھت پر کیمرے لگوائیں
*3* -کبھی بچوں کو مین دروازہ کھولنے کے لیے باہر نہ بھیجیں
*4* -طلائی زیورات اور 50 ہزار سے زیادہ رقم بینک میں رکھ دیں.
*5* -ایک موبائل فون ایسی جگہ پر لازمی رکھیں جو عام شخص کو مل نہ سکے.
*6* -گھر کی اہم جگہ پر پرنٹ شدہ 15 نمبر.. تھانے کا نمبر.چسپاں کر دیں اور بچوں کو بھی ان نمبر کو استعمال کرنے کے بارے پتہ ہونا چاہیے..
*7* -کبھی بھی گھر سے باہر جانے کی ایک جیسی روٹین نہ رکھیں کیونکہ چور ذہین ھوتےھیں آپ کی روٹین پر نظر رکھ رہے ہوتے ہیں.
*8* – اگر آپ نوکری یا کاروبار کے سلسلہ سے گھر سے باہر ہیں تو مناسب وقفے سے گھر فون کرکے خیر و عافیت پوچھ لیا کریں.
*9* -مالی معاملات اپنے ملازمین کے سامنے کرنے سے اجتناب کریں۔
*10* -کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے حواس مت کھو جائیں بلکہ تحمل اور صبر کے ساتھ معاملات کو ہینڈل کریں.
*اللہ تعالیٰ ھم سب کا حامی و ناصر ھو.. آمین*