سکھر سندھ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز اندرون سندھ سکھر روھڑی شکارپور لاڑکانہ پنو عاقل گھوٹکی خیرپور کے علاوااندرون سندھ رپورٹ سردی شروع ہوتے گردو نوا ع میں ڈرائی فروٹ اور مچھلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
سکھر سندھ
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
اندرون سندھ سکھر روھڑی شکارپور لاڑکانہ پنو عاقل گھوٹکی خیرپور کے علاوااندرون سندھ
رپورٹ سردی شروع ہوتے گردو نوا ع میں ڈرائی فروٹ اور مچھلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ فارم کی مچھلی دریاے سندھ کے نام پر انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی اسی طرح ڈرائی فروٹ بھی انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے لگا مونگ پھلی 800 سے ہزار روپے فی کلو بادام اخروٹ کاجو پستہ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونے لگا تفصیلات کے مطابق سردی شروع ہوتے ہی ڈرائی فروٹ والوں نے خود ساختہ ریٹ بڑھا دیے مونگ پھلی کی قیمت 500 سے 600 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 800 سے ہزار روپیہ فی کلو فروخت ہو رہی ہے اسی طرح بادام اخروٹ پستہ کاجو بی مہنگے فروخت کیے جا رہے ہیں ڈرائی فروٹ تو غریب خرید ہی نہیں سکتا جبکہ مچھلی غریب کے کھانے کے لیے بھی ہے اور امیر کے کھانے کے لیے بھی اس کو بھی انتہائی مہنگا کر دیا گیا فارم کی مچھلی دریاےسندہ کی بتا کر فروخت کی جا رہی ہے جبکہ دریاے سندھ کی مچھلی پرائس کنٹرول لسٹ کے مطابق فروخت نہیں کی جا رہی سنگھاڑا 1200 سے لے کر 1800 روپے فی کلو بگ ہیڈ اور سلور 500 سے 600 روپے فی کلو گلفام 600 سے 700 روپے فی کلو ملی 700 سے 800 روپے فی کلو راہ 800 سے ہزار روپے فی کلو اسی طرح دیگر مچھلی فروخت کی جا مچھلی کے لوکل دکاندار ٹھیکیدار کی جانب سے منگلا ڈیم کی مچھلی کنٹرول ریٹ پر نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہیں کہ ہم دریاےسندھ کی مچھلی خرید کر پرچون نہیں بھیج سکتے جب کہ دکاندار کثیر تعداد میں ایسے بھی ہیں جو فارم کی مچھلی دریاے سندہ کی بتا کر فروخت کر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ایک سو سے زائد مچھلی کی دکانیں رھڑیاں اور اگر فی دکاندار ایک من مچھلی ٹھیکیدار سے خریدے تو سو من مچھلی ٹھیکدار کو دکانداروں کو دینے کے لیے درکار ہے جبکہ ڈیم سے پکڑی جانے والی مچھلی 20 سے 25 من ہو تو دکانداروں کی مچھلی کی مانگ کیسے ممکن ہوگی؟؟ جبکہ عروج کے دنوں میں مچھلی وافر مقدار میں لاڑکانہ شکارپور سے ملتی ہے جس کی زیادہ تر مقدار سکھر روھڑی شہر سے باہر مختلف شہروں میں فروخت کر دی جاتی ہے سکھر روھٹری کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے فارم کی مچھلی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے جس کو دریاے سندھ کا نام دیا جاتا ہے جبکہ کنٹرول لسٹ پر دیے گئے ریٹ پر عمل نہیں کیا جاتا اس صورتحال پر عوام نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پرائس کنٹرول لسٹ پر مکمل عمل درامد کروانے کا کہا ہے تاکہ عوام مستفید ہو سکیں#