خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے )قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ھم آھنگی و انسانی حقوق تحصیل قائد آباد کا ایک اھم اجلاس ڈویژنل وائس چیئرمین سرگودھا ڈاکٹر ایس ایم شاھد کی زیر صدارت ھوا،جس میں نو منتخب عہدیداران کو انکے کارڈ اور نوٹیفکیشن دئیے گئے
خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے )قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ھم آھنگی و انسانی حقوق تحصیل قائد آباد کا ایک اھم اجلاس ڈویژنل وائس چیئرمین سرگودھا ڈاکٹر ایس ایم شاھد کی زیر صدارت ھوا،جس میں نو منتخب عہدیداران کو انکے کارڈ اور نوٹیفکیشن دئیے گئے جبکہ اس موقع پر عہدیداران سے گفتگو کرتے ھوئے ڈاکٹر ایس ایم شاھد نے کہا کہ قومی امن کمیٹی کا مقصد لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ھے اور انتظامیہ و عوام کے درمیان ھم نے پل کا کردار ادا کرنا ھے،انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ھو کر عوامی مسائل خواہ وہ تھانہ،کچہری یا کسی بھی محکمہ میں زیر التواء ھوں ان کے حل کے لئے اپنی خدمات کو رضاکارانہ پیش کرنا ھے،جبکہ ملکی و قومی سلامتی کے تمام اداروں کے شانہ بشانہ مملکت خدادا پاکستان کی سرحدوں اور اندرونی سطح پر بد امنی،دھشت گردی،فرقہ واریت اور افراتفری پر قابو پانا ھے،اس موقع پر تحصیل قائد آباد کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد اشرف حاجی خیل،وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد عمر،چیف کوآرڈینیٹر حاجی احمد نواز ونیس،فنانس سیکرٹری شیر زمان خان نیازی اور دیگر بھی موجود تھے۔