اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے مطابق آنے والے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی و ضلعی افسران اپنے اپنے دفاتر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے مطابق آنے والے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی و ضلعی افسران اپنے اپنے دفاتر میں صبح 9بجے سے 11بجے تک دفتر میں موجود رہیں اور اپنے دفتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدائیت کے مطابق لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں عوام الناس اپنے درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران سے رابطہ کریں ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے۔