November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عوام مسائل کے حل کے لئے تمام سرکاری ادارے باہمی ربط و رابطہ کے ساتھ اقدامات کریں عوامی سہولت سب سے مقدم ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ

IMG-20241115-WA0179

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ عوام مسائل کے حل کے لئے تمام سرکاری ادارے باہمی ربط و رابطہ کے ساتھ اقدامات کریں عوامی سہولت سب سے مقدم ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر رانا نوید،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس التمش اورنگزیب،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیف آفیسر ضلع کونسل نے ضلع میں جاری کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ضلع کونسل کی جاری سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ستھرا پنجاب کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے دیہات کی سطح پر کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹیموں کی نگرانی کے لئے افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیں۔انہوں نے ہدائیت کی کہ ضلع کونسل کی حدود کے پارکس کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں تاکہ یہ سہولتیں عوامی ریلیف کا باعث بن سکیں۔