خدارا بیٹیاں انسانوں میں بیاہیں ورنہ بیٹھی رہنے دیں.. ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں سسرال والوں نے سات ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کر کے اس کے جسم کےٹکرے ٹکرے کر کے دو بوریوں میں بند کر کے اسکی لاش نہر میں پھینک دی۔

گوجرانوالہ کے گاؤں کوٹ منڈ کی رہائشی 26 سالہ زہرہ کی شادی کوٹلی مرلاں کے قدیر سے 6سال قبل ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔
سسرالیوں نے قتل کے بعد سر دھڑ سے الگ کر کے اس کو چولہے پر اس وقت تک جلایا جب تک اسکے نقوش گوشت کی بوٹی نہیں بن گئے۔ اسکے بعد سرکو الگ مقام پر پھینک دیا تاکہ ملے تو بھی شناخت نہ ہو سکے۔اور یہ سب لڑکی کی سگی خالہ (ساس)نے اور دو سگی خالہ زاد بہنوں (نندوں)نے کیا۔ ۔ جب لڑکی کے گھر والوں کا لڑکی سے رابطہ نا ہوا تو والدین پتا کرنے لڑکی کے سسرال آئے ساس نے کہا آپ کی بیٹی آشنا کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔😭😭