میونسپل کمیٹی کامین بازاروں سے تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری چار دکانیں سیل.
میونسپل کمیٹی کامین بازاروں سے تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری چار دکانیں سیل.
میلسی(محمدمختارسولگی) میونسپل کمیٹی کامین بازاروں سے تجاوزات کےخلاف آپریشن جاری ہے۔چار دکانیں سیل ۔ کچھ “خاص ” اور بااٹر شخصیات کے دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے پچھلے کئی ماہ سے جاری آپریشن کےباوجود دکانداروں اور ریڑھی بانوں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔میونسپل کمیٹی میلسی کی جانب سے مین بازاروں قائداعظم روڈ، مچھلی بازار، تھانہ بازار، کالونی روڈ کےاطراف میں کئی ماہ سے تجاوزات اور دکانداروں کی جانب سے خودساختہ رکاوٹیں قائم کرنےکےخلاف مسلسل آپریشن جاری ہے ۔جس کو شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سراہاجارہاہے۔ جبکہ ریڑھی بان اور دکانداروں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ گزشتہ روز میونسپل کمیٹی انکروچمنٹ عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے رضوان,ممتاز,یسین,ساجد نامی دکانداروں کو وارننگ کےباوجود تجاوزات قائم کرنے پر چاروں دکانوں کوسیل کردیا۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سے مطالبہ کیاہے کہ قائداعظم روڈ پر بڑی گاڑیوں کاداخلہ بندکرکے دیگر گاڑیوں کےلئے پارکنگ اسٹینڈ بنایاجائے۔ ریڑھیوں پرمکمل پابندی لگاکر جرمانے کانفاذ کیاجائے.