November 16, 2026

چیچہ وطنی بااثر آئس ڈیلر کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی آئس ڈیلر حیدر ڈوگر نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے پر تل گیا

20241112_182814

چیچہ وطنی بااثر آئس ڈیلر کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی

آئس ڈیلر حیدر ڈوگر نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے پر تل گیا

رحمان ٹاؤن بوریوالا روڈ اور 157چوک گجر بستی بلمقابل ڈیرےپر آئس ڈیلر کے ڈیرے خطرناک نشہ آئس کی سمگلنگ جاری

ساہیوال )بااثر آئس ڈیلر کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی بوریوالا روڈ پر واقع رحمان ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی اور 157چوک کے قریب گجر بستی بلمقابل ڈیرےپر آئس ڈیلر سرعام منشیات فروخت کررہا ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بااثر آئس ڈیلر کی حال ہی میں معزز عدالت نے تھانہ کمیر کے چوری کے مقدمہ میں ضمانت کینسل کی ہے ضمانت خارج ہونے کے باوجود منشیات فروش حیدر ڈوگر سرعام منشیات فروخت کررہا ہے مقامی پولیس کے لئے حیدر عرف حیدری ڈوگر کی گرفتاری چیلنج بن گئی قانون نافظ کرنے والے اداروں کی جانب سے بااثر آئس ڈیلر کے خلاف کاروائی نہ کرنا لمحہء فکریہ منشیات فروش آئس کے نشے میں دھت ہو کر سرعام اسلحہ کی نمائش کرتا بھی دکھائی دیتا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے آر پی او ساہیوال ،ڈی پی او ساہیوال ایس ایچ او تھانہ کمیر ،ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی سے منشیات فروش کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے