خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر عثمان
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر راؤ گلزار یوسف اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ نےصدر اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کیلئے موزوں ہے،ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلینس کو مزید تیز کریں۔قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں لاروی سائیڈنگ کا کام مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں،کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔