November 16, 2026

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عمرکوٹ عمرکوٹ (ہینڈ آؤٹ) 14 نومبر 2024: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجے کمار ترکئی، اسسٹنٹ

IMG-20241114-WA0238

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عمرکوٹ
عمرکوٹ (ہینڈ آؤٹ) 14 نومبر 2024: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجے کمار ترکئی، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، مختیار کار سامارو آصف علی کالرو، مختیار کار پتھورو علی شیر سمیجو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول عمرکوٹ امجد علی ابڑو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اياز کاچھیلو، بیورو سپلائی انسپکٹر راؤ سخاوت، اطلاعات ڈپارٹمنٹ عمرکوٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا مقصد عوام کو سستے داموں پر کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور دکانداروں کی تنظیموں کے تعاون سے غریب عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تاجر کو ناجائز منافع لینے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔ اس موقع پر ویٹ اینڈ میژرمنٹ افسر کو ہدایت دی کہ مارکیٹوں کا دورہ کیا جائے اور ماپ کے آلات چیک کیے جائیں اور اگر کوئی تاجر ان کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف مشترکہ اور جامع آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت دی کہ سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کریں۔اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کے نرخ مقرر کیے گئے، جن میں چکی کا آٹا 90 روپے فی کلو اور فلور ملز کا آٹا 90 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ جب کہ دال مسور 260، دال مونگ 260، دال مٹر 260، بیسن 180، چاول ایری 125، چاول سپر کرنل 320، سوجی 105، سرخ مرچ 650 روپے، پسا ہوا دھنیا 460، بکرے کا گوشت 1700 روپے، بڑا گوشت 950 روپے، دودھ 200 روپے فی کلو جب کہ دھی 220 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔