November 16, 2026

ناظرین اب اپکو لیے چلتے ھیں سندھ کے بڑےتیسرے شہر سکھر جہاں موجود ھیں ہمارے میڑو کے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی جی زیدی کیا اپ دے دے رھے ھو آل پاکستان واپڈا

20241112_182814

ناظرین اب اپکو لیے چلتے ھیں سندھ کے بڑےتیسرے شہر سکھر جہاں موجود ھیں ہمارے میڑو کے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
جی زیدی کیا اپ دے دے رھے ھو
آل پاکستان واپڈا
ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سیپکو) سکھر کے زیر اہتمام سیپکو ملازمین نے مطالبات کے حق میں سرکل آفیس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور (یوم مطالبات) کے سلسلے میں احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا اور مطالبات کے حق میں فلک شگاف نعریبازی کی ملازمین نے مطالبات حصول کیلئے تحریری پلے کارڈ و بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی و دھرنا جلسہ عام کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین (سیپکو) کے رہنما زونل چئیرمین خلیل احمد ڈومکی ،ورکرز فیڈریشن کے سید زاہد شاہ نے کی جبکہ دیگر رہنماؤں میں شجاعت علی گھمرو ،جاوید عباسی، اشفاق مہر ،عقیل احمد دایو ،نذر محمد میمن،لالہ نزاکت،غلام مصطفی اعوان،جی ایم عباسی،سرور علی ہکڑو،ہدایت اللہ کورائی،طاہر پیزادہ،عباس علی شاہ،ڈاڈا دیدار حسین ،عبدامجید سولنگی،ندیم احمد کورائی و دیگر شامل تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ واپڈا کو ترقی پر گامزن کرنے کیلئے محنت کش ملازمین دن رات کوشاں ہیں لیکن افسوس ادارے کی نجکاری کی کوشش کرکے ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور ملازمین اسکا ہر سطع پر مکمل دفاع کرینگےرہنماؤں نے کہا کہ نااہل حکمران اپنی لوٹ مار کو چھپانے کیلئے قومی ادارے فروخت کررہے ہیں ،انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پنشن ختم کی جارہی ہے کانٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جارہا ہے صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہیں اسٹاف کی کمی کے باوجود بھرتیاں نہیں کی جارہی ہے فیلڈ اسٹاف کو ناقص حادثاتی بچاؤ میٹریل دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین حادثات کا شکار ہیں واپڈا محنت کشوں کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جارہاہے مشکل وقت میں سیپکو ملازمین نے اسٹاف کی کمی و سہولیات نہ ملنے پر بھی دن رات محنت کرکے ریکوری پلس کی اور سیکورنگ و بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کام کرکے ثابت کردیا کہ ادارہ ہے تو ہم ہیں لیکن افسوس محکمے کی نجکاری کرکے ان کے دلوں پر ٹھس پہنچائی جارہی ہے مذکورہ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ واپڈا کی ممکنہ نجکاری کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مرکزی قیادت کے احکامات پر مکمل طور پر کام بند کردیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمے کی انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے کام بند کرکے ملازمین اپنے گھروں کو چلے جائینگے۔