November 17, 2026

سکھر سندھ۔۔۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز موہن جو دڑو کے قریب یونین کونسل دڑا کے گاؤں انبپور کے رہائشی اور سکول کے طلباء فدا حسین جوگی ۔ماجد جوگی۔ سمیر جھتیال ۔ زیب کھوکر، جاوید علی بروہی اور دیگر نے احتجاج کیا۔

20241114_152747

سکھر سندھ۔۔۔
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی

دعا ان لاہین نیوز
موہن جو دڑو کے قریب یونین کونسل دڑا کے گاؤں انبپور کے رہائشی اور سکول کے طلباء فدا حسین جوگی ۔ماجد جوگی۔ سمیر جھتیال ۔ زیب کھوکر، جاوید علی بروہی اور دیگر نے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے کہا کہ ا نبپور میں 2002 سے قائم پرائمری سکول خیر محمد ایٹ انپور جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ سکول کی عمارت خستہ حال ہے اور پینے کے صاف پانی کی سہولت نہیں ہے معصوم بچے سولر بجلی کے بغیر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار محکمہ تعلیم کے حکام اور منتخب نمائندوں کو شکایت کی لیکن کوئی عمل نہیں کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بالا حکام اپیل کی کہ وہ مزکورہ اسکول کو نئی عمارت اور پینے کا صاف پانی چودیوری ۔ مین گیٹ واچ روم اور بنیادی سہولیات فراہم کر کے طلباء میں بے چینی کو ختم کے جائیں۔ بصورت دیگر موہن جو دڑو روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا۔