November 17, 2026

سکھر سندھ ۔۔ بیورو چیف ۔۔سید۔ غیر حسین زیدی ۔ دعا ان لاہین نیوز *_منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے_*

20241112_182814

سکھر سندھ ۔۔
بیورو چیف ۔۔سید۔ غیر حسین زیدی ۔
دعا ان لاہین نیوز
*_منی بجٹ اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے سے متعلق اہم فیصلہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے_*
*14-نومبر-2024*
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، 12 ہزار 970 ارب کا ہدف برقرار رہے گا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہوں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے، 3 ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ 4 لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں، رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔