سکھر سندھ۔۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاہین نیوز یہ بھی لازمی ھے پڑھنے والوں کیلے سُورَۃُ البَقَرَةِ َمدینہ میں نازل ہوئی – کل آیات ۔ 286 ، کل رکوع
سکھر سندھ۔۔
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاہین نیوز
یہ بھی لازمی ھے پڑھنے والوں کیلے
سُورَۃُ البَقَرَةِ
َمدینہ میں نازل ہوئی – کل آیات ۔ 286 ، کل رکوع ۔ 40
آیت نمبر : 219
اللّٰہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
ترجمہ : (اے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم)تم سے لوگ شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ آپ فرما دیجئے کہ اِن دونوں میں بڑا گناہ ہے اور(کُچھ)فائدے بھی ہیں اور اُنکے فائدے سے اُنکا گناہ بڑھ کے ہے اور آپ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ خُدا کی راہ میں کیا خرچ کریں ۔ آپ(اُن سے) فرما دیجئے کہ جو تمہاری ضرورت سے بچے یوں خُدا اپنے احکام تم سے صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم فِکر کرو •
تفسیر : شراب اور جوئے کے حق میں کئی آیتیں اُتریں ہر ایک میں اُن کی بُرائی ظاہر کی گئی آخر سورۂ مائدہ کی آیت میں صاف ممانعت کر دی گئی اب جو چیزیں نشہ لاویں وہ سب حرام ہیں اور جو شرط بدی جائے کسی چیز پر جس میں ہار اور جیت ہو وہ محض حرام ہے اور ایک طرف کی شرط حرام نہیں ۔ یہ تو کھلی ہوئی بات ہے کہ خُداوند عالم نے عقل کی سی کوئی دوسری نعمت انسان کو نہیں عطا کی کہ اسی کی بدولت اشرف المخلوقات کہلایا ۔ شراب پینے سے عقل جاتی رہتی ہے جو تمام اُمورِ شنیعہ سے بچاتی ہے اور لڑائی اور قتل وغیرہ طرح طرح کی خرابیوں کی نوبت آتی ہے اور مختلف قِسم کے امراض روحانی اور جسمانی پیدا ہوتے ہیں جو بسا اوقات باعثِ ہلاکت ہوتے ہیں اور جوا کھیلنے میں حرام مال کا کھانا اور سرقہ اور تضیع مال اور عیال باہم دشمنی وغیرہ طرح طرح کے مفاسد ظاہری و باطنی پیش آتے ہیں ، ہاں ان میں سرسری نفع بھی ہے مثلاً شراب پی کر لذت و سرور ہو گیا اور جوا کھیل کر بلا مشقت مال ہاتھ آ گیا ۔ لوگوں نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تھا کہ مال اللّٰہ کے واسطے کس قدر خرچ کریں ۔ حُکم ہُوا کہ جو اپنے اخراجات ضروری سے افزود(زائد)ہو کیونکہ جیسا آخرت کا فکر ضرور ہے دُنیا کا فکر بھی ضرور ہے اگر سارا مال اُٹھا ڈالو تو اپنی ضروریات کیونکر پوری کرو اور جو حقوق تم پر لازم ہیں اُن کو کیونکر ادا کرو معلوم نہیں کس کس خرابی دینی اور دنیوی میں پھنسو ۔
اللّٰہ کریم ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اللّٰہ کریم آپ کو دُنیا اور آخرت کی تمام نعمتوں سے سرفراز فرمائے ۔
آمین یارب العالمین
السلام وعلیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
صبح بخیر
“نذر”