لیسکو کی کاہنہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی* ،
*لیسکو کی کاہنہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی* ،
سپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل کی ہدایت پر ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگره کی زیرِ نگرانی ایس ڈی او کاہنہ سید قدرت اللہ نے چیکنگ کے دوران ایک غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشن پر بجلی چوری کی سنگین خلاف ورزی کو بے نقاب کیا۔
*اس کارروائی میں صارف عبدالغفور جو کہ منشاء سندھو کا بھائی ہے، کو غیر قانونی طور پر براہ راست بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔
ملزم پہلے بھی لیسکو کا1398009 روپے کا نادہندہ ہے۔
*موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او کاہنہ سید قدرت اللہ نے کنکشن منقطع کر وایا اور متعلقہ تھانے میں اس پر ایف آئی آر کی درخواست بھی جمع کروا دی گئی ہے۔
بجلی چوری کی اس سنگین خلاف ورزی کے بعد، واقعے کی تمام تفصیلات فوری طور پر لیسکو کے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ قانونی کارروائی میں تاخیر نہ ہو۔