وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کے علاؤہ محکمہ صحت اور اس کے ذیلی ادارے کے اعلیٰ حکام کی شرکت۔
اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم میں نئے ہسپتالوں کی شمولیت اور دور افتادہ اضلاع میں ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ سمیت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور دیگر امور پر تفصیلی غوروخوص۔
اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج کی سہولیات کو وسعت دینے کے لئے مزید سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو شامل کرنے کا اصولی فیصلہ۔
صحت کارڈ اسکیم کے معیار پر پورا اترنے والے مزید ہسپتالوں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ پالیسی بورڈ میں کیا جائے گا۔
پالیسی بورڈ کا اجلاس جلد منعقد کرکے مزید ہسپتالوں کو صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت
صحت کارڈ کے پینل میں شامل کرنے کے لئے طے شدہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، علی امین گنڈاپور
صحت کارڈ کے پینل میں ہسپتالوں کی شمولیت کے لئے آبادی اور ہسپتالوں کے درمیان فاصلوں پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلی
کوشش کی جائے کہ ہر تحصیل کی سطح پر صحت کارڈ کے پینل پر کم سے کم ایک ہسپتال موجود ہو، علی امین گنڈاپور
اجلاس میں صوبے کے بعض اضلاع میں پہلے سے آؤٹ سورس سرکاری ہسپتالوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں اور دیگر امور کا جائزہ۔
وزیر اعلی کی محکمہ خزانہ کو ان ہسپتالوں کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت۔
ان ہسپتالوں کے بقایاجات جلد ادا کرکے وہاں پر طبی خدمات کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے، وزیر اعلی
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے مزید ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر بھی غور۔
محکمہ صحت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے اگلے مہینے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت۔
اجلاس میں ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے موجودہ پیچید عمل کو آسان بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کا اصولی فیصلہ۔
مزید ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو بہتر کو انداز میں چلانے کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ۔
وزیر اعلی خود مذکورہ اسٹیرنگ کمیٹی کے چئیرمین ہونگے۔ فیصلہ
اجلاس میں روش فارمیسیوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے صوبے میں ہیموفیلیا کا شکار بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا اصولی فیصلہ۔
ہیموفیلیا کے شکار بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر آنے والی لاگت کا ادھا حصہ صوبائی حکومت اور آدھا روش کمپنی برداشت کرے گی۔
دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، علی امین گنڈاپور
اس مقصد کے لئے نچلی سطح کے طبی مراکز کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیر اعلی
اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، علی امین گنڈاپور
دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا، وزیر اعلی
نچلی سطح کے ہسپتالوں کو مستحکم کرنے کے علاؤہ صحت کارڈ اسکیم اور تدریسی ہسپتالوں کے نظام میں مزید بہتری لا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے صحت کے شعبے میں بہت جلد واضح تبدیلی نظر آئے گی، وزیر اعلی